7 اکتوبر 2013 - 20:30
شام کے فراری فوجیوں کی واپسی کا جاری عمل

شام کے باخبر ذرائع کاکہنا ہے کہ شام کی فوج سے فرار ہونے والے فوجیوں کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔

ابنا: شام کے باخبر ذرائع کاکہنا ہے کہ شام کی فوج سے فرار ہونے والے فوجیوں کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔ ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران شام کے ان فوجیوں اور فوجی افسروں نے، جو راہ فرار اختیار کرگئے تھے، اپنے اس عمل پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئےتاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ سلفی، دہشتگرد اور تباہ کن گروہوں کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔ شام کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شام کے فرار ہونے والے سینکڑوں فوجی، اپنے ملک کی فوج میں دوبارہ شامل ہوئے اور انھوں نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں دیگر فوجیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مقابلہ کرتے ہوئے وہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

.......

/169