7 اکتوبر 2013 - 20:30
صدر روس اور انڈونیشیا کے سربراہ کی ملاقات

روس کے صدر ولادی میر پوتین اور انڈونیشیا کے سربراہ سوسیلو بام بانگ یودھویونوغ نے مسئلہ شام پر تبادلہ خیال کیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ اس مسئلہ کو پرامن طریقے س حل کئے جانے کے منصوبے کی حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابنا: انڈونیشیا کے رہنما نے مسئلہ شام کو حل کرنے کی خاطر صدر روس کے اقدامات کو سراہا۔ ولادی میر پوتین نے اپنی طرف سے کہا کہ روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ جی ٹوینٹی سمٹ میں انڈونیشیا اور کئی دیگر ممالک نے مسئلہ شام بارے جو ٹھوس اور واضح موقف کا اظہار کیا تھا اس سے قیام امن کی کوششوں میں تیزی لائے جانے میں مدد ملی۔ روس اور انڈونیشیا کے سربراہوں نے اس سلسلے میں اطمینان کا اظہار کیا کہ امریکہ سمیت بہت زیادہ ممالک مسئلہ شام کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔

.......

/169