5 اکتوبر 2013 - 20:30
آل خليفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کیا

بحرين ميں عوام نے ايک بار پھر ملک گير مظاہرے کرکے آل خليفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا ہے -

ابنا: بحرين کے انقلابي عوام نے ملک کے مخلتف علاقوں ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے -عوام نے اپنے مظاہروں ميں عوام کي سرکوبي بند کرنے اور سياسي قيديوں کي آزادي کا مطالبہ کيا-مظاہرين نے حمد بن عيسي آل خليفہ کي حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا -بحرين سے موصولہ ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ بحرين کے اٹارني جنرل نے بحرين کي انقلابي سياسي جماعت  جميعت وفاق ملي کے سينئر رہنما خليل المرزوق کے خلاف، نام نہاد دہشتگردانہ جرائم کے الزام ميں  فوجداري عدالت ميں مقدمہ دائر کرنے کا حکم صادر کيا ہے -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ انساني حقوق کي بين الاقوامي تنظيم ايمنسٹي انٹرنيشنل کے مشرق وسطي اور شمالي افريقا کے شعبے کے ڈائريکٹر فلپ لوتھر نے اعلان کيا ہے کہ اس وقت بحرين ميں عدل و انصاف کے نفاذ کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائي خوفناک ہے -انہوں نے کہا کہ بحرين کے حکام اپنے مخالفين پر بہت آساني سے دہشتگردانہ سرگرميوں کا الزام لگا کے ان سے جھوٹا اعتراف جرم کرانے کے لئے ہر غير قانوني حربہ استعمال کرتے ہيں-......./169