ابنا: فلسطین کی اسلامی مذاحمتی تحریک حماس نے صہیونی حکومت کے ساتھ سازشی مذاکرات کو فوری طور پر بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق ، تحریک حماس کے عہدیدار خلیل الحبہ نے گذشتہ روز غزہ میں مسجد الاقصی کی حمایت میں تحریک حماس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ان سازشی مذاکرات میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والے ، ملت فلسطین کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں اور صہیونی حکومت کے ساتھ سازشی مذاکرات کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے ۔ الحبہ نے مزید کہا کہ مزاحمت کے ہتھیار نے صہیونی دشمن کو ٹارگٹ کررکھا ہے اور مزاحمت ہرگز دشمن کے مقابلے میں اپنےراستے سے منحرف نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469548
فلسطین کی اسلامی مذاحمتی تحریک حماس نے صہیونی حکومت کے ساتھ سازشی مذاکرات کو فوری طور پر بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔