ابنا: پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چار بڑی سیاسی جماعتوں سمیت مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 160 افراد کو گرفتار کرلیا گيا۔ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں ایم کیو ایم، اے این پی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز ،سنی تحریک، کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے کارکنان شامل ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پولیس اور رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے 70، عوامی نیشنل پارٹی کے 20 پیپلز پارٹی کے 4، سنی تحریک کے 20 اور مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کو گرفتار کیا گیا جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 اور کالعدم لیاری امن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 40 ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے گرفتار کارکنوں سے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیموں نے تفتیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲