ابنا: لیبیا کے سابق حکام کے خلاف آج سے مقدمات کی سماعت ہوگي۔ سابق ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی حکومت میں شامل اٹھائيس افراد پر آج سے مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔ ان ملزمین میں سابق حکومت کے انٹلیجنس چیف عبداللہ سیسی بھی شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بیالیس سالہ دور حکومت اور آٹھ ماہہ عوامی قیام کے دوران انسانیت سوز جرائم ڈھائے ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی کو آٹھ مہینوں کی عوامی تحریک کے بعد اقتدار سے ہٹنا پڑا اور طرابلس پر مغرب کے حمایت یافتہ مخالفین کے قبضے کےدوران مسلح افراد نے انہیں پکڑ کر قتل کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469195
سابق ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی حکومت میں شامل اٹھائيس افراد پر آج سے مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔