ابنا: اپنے آپ کو دنیا کا سپر پاور کہنے والا ملک امریکہ ان دنوں اپنی تاریخ کے سخت اور مشکل ترین صورتحال سے گذر رہا ہے۔امریکی سینٹ کی جانب سے حکومتی اخراجات پر بات چیت کے لیے ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اراکین کی تجویز مسترد کرنے کے سبب امریکا کے سرکاری دفاتر میں تالے پڑگئے،8 لاکھ افراد بغیر تنخواہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں۔ پارکس،عجائب گھراور تفریحی مقامات بھی بند ہیں۔ جبکہ خلائی ادارہ ناسا بھی جزوی طور پر بند ہے شٹ ڈاوٴن کی وجہ سے نہ صرف پنشن کی فراہمی میں تاخیرہو گی بلکہ ویزے اور پاسپورٹ کی درخواستوں پر عمل درآمد بھی مشکل ہو جائے گا، سترہ برس میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہےجس سے اس وقت امریکہ دوچار ہوا ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بند ادارے دوبارہ بحال کرنے میں 2 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 468722
اپنے آپ کو دنیا کا سپر پاور کہنے والا ملک امریکہ ان دنوں اپنی تاریخ کے سخت اور مشکل ترین صورتحال سے گذر رہا ہے۔