29 ستمبر 2013 - 20:30
ایٹمی ہتھیاروں کی حرمت پر مبنی رہبر معظم کے فتوے کی ستائش: روس

روس کی پارلمینٹ کے سابق رکن شامیل سلطانف نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور نگہداشت کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ ای کے فتوے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتوی، ایران کے ایٹمی معاملے کےحل میں راہ گشا ہوا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ روس کی پارلمینٹ کے سابق رکن شامیل سلطانف نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور نگہداشت کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ ای کے فتوے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتوی، ایران کے ایٹمی معاملے کےحل میں راہ گشا ہوا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شامیل سلطانف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی نے دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے عالم انسانیت کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کے نہایت تخریبی اثرات اور ان ہتھیاروں کی تیاری اور انہیں رکھنے کو منع فرمایا ہے۔ شامیل سلطانف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ دہائي میں اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے اس سلسلے میں کشیدگي کم کرنے کی بھی کوشش کی ہے تاکہ اس کی ایٹمی سرگرمیوں سے تشویش پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ان ہی کوششوں کے تحت ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ایٹمی اینجسی کے معائنہ کاروں کو اپنی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دی۔ شامیل سلطانف نے کہا کہ ایران کی کوششوں کے باوجود بعض ملکوں کی شیطنت کی وجہ سے ایران کے ایٹمی معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا گيا اور آئي اے ای اے نے بھی ان ملکوں کی پیروی کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کو سوفیصدی پرامن قرار دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا  کہ ان حالات میں رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن ثابت کرنے کاماحول میسر ہوا اور مغرب کے ساتھ ایران کو ایٹمی معاملے میں مفاہمت پیدا کرنے کا موقع ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲