29 ستمبر 2013 - 20:30
ایران کی مسلح افواج کی فوجی مشقیں

خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے تحت مسلح افواج کی مشقیں ہونگي۔ یہ فوجی مشقیں اکتوبر کے مہینے میں ہونگي۔ ان مشقوں میں مسلح افواج، سپاہ پاسداران، اور عوامی فورس بسیج شرکت کرے گي۔

ابنا: خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کواٹر کے تعلقات عامہ کے مطابق چونکہ خاتم الانبياء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کی ذمہ داری ملکی فضائي حدود کی حفاظت کرنا ہے لہذا دشمنوں کی جانب سے ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ان مشقوں کا اہتمام کیا گيا ہے۔ ان فوجی مشقوں کا ہدف ملک کے فضائي حدود کی حفاظت کرنے میں فرزندان ملت کی آمادگي کی نمائش کرنا بھی شامل ہے ۔ ان فوجی مشقوں میں آٹھ ہزار فوجی براہ راست حصہ لیں گے جبکہ سترہ ہزار فوجی محاذ کے پیچھے ہائي الرٹ رہیں گے۔ خاتم الانبياء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس سے قبل یہ اعلان کیا تھا  کہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے ہدف  سے مشترکہ فوجی مشقیں اکتوبر میں ٹھنڈے اور پہاڑی علاقے میں ہوں گي۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ خاتم الانبياء ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر اپنی ذمہ داری کے مطابق مستقل طور پر خود بھی فوجی مشقوں کا اہتمام کرتا ہے اور دیگر فوجی مشقوں میں بھی شریک رہتا ہے۔

.......

/169