28 ستمبر 2013 - 20:30
علامہ سید ساجد نقوی کی سانحہ قصہ خوانی بازار پشاور کی شدید مذمت

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ قصہ خوانی بازار پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔

ابنا: حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے مذمتی بیان مین فرمایا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک امن ممکن نہیں۔اورعوام پوچھتے ہیں کہ ریاستی ادارے اور امن و امان کے ضامن ادارے انسانی جانوں سے کھیلنے والے سفاک قاتلوں اور دہشت گرد کا منظم نیٹ ورک توڑنے میں اب تک کیوں ناکام ہیں؟حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آخر میں سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہیں۔

.......

/169