ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےنیویارک میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے غیررسمی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں تمام مسائل حل تو نہیں ہوں گے لیکن یہ مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم ضرور ہو گا۔ تاہم سلمان خورشیدکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ میڈیاسےگفتگومیں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستانی انڈرورلڈڈان داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نیو یارک میں اپنے ہندوستاتی ہم منصب من موہن سنگھ سے29 ستمبرکو ملاقات کریں گے۔
.......
/169