ابنا: ترکی کے صدر نے اپنے ایک بیان میں ایران کو علاقے کا ایک اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ تہران سے چشم پوشی، مذاکرات کے عمل کو نہ صرف یہ کہ موثر نہیں بنایا جاسکتا بلکہ ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ بھی نہیں نکلے گا۔ترکی کے صدر عبداللہ گل نے شام کی صورت حال کا بھی ذکر کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ شام کے دشمن، مشترکہ پالیسی اپنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ شام کا مسئلہ، ترکی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کا ایک اہم مسئلہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ ترکی کے صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کے دشمن ممالک اس ملک میں بشار اسد حکومت کا تختہ پلٹنے میں ناکام رہے ہیں اور شام کی حکومت اپنے ملک میں سرگرم عمل غیر ملکی دہشتگردوں کو جنھیں امریکہ سمیت بعض یورپی اور علاقائی ملکوں کی ہمہ جہتی حمایت حاصل رہی ہے، پےدرپے شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔
.......
/169