اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا: القاعدہ اور اس سے وابستہ لوگ مستقبل میں شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات سے دور رکھے جائیں گے کیونکہ وہ شامی عوام کے قاتل ہیں اور دہشت گردی کے مجرم ہیں۔ انھوں نے کہا: امریکہ اور مغربی ممالک شام کو القاعدہ سے وابستہ ٹولوں کے ساتھ مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتے۔ المقداد نے کہا: القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد ٹولے "جبہۃالنصرہ" اور "دولۃ الاسلامیہ في العراق والشام، سے ہم کبھی بھی مذاکرات نہيں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭