21 ستمبر 2013 - 20:30
کینیا، شدت پسندوں کی فائرنگ 190 ہلاک و زخمی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 40ہو گئی ہے جبکہ 150 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ روز ویسٹ گیٹ شاپنگ مال میں 10 سے زیادہ افراد نے فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹےتک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اس حملے میں کینیڈین سفارتکاراینی میری ڈسلوجس سمیت دو کینیڈین اور فرانس کے 2 شہری ہلاک ہوئےجبکہ کئی امریکی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ کینیا صومالیہ سے اپنی فوج واپس بلائے۔ دوسری طرف کینیاکےصدر کا کہنا ہے کہ حملہ ملک کےخلاف سازش ہے دہشت گردوں کوشکست دے کر ہی دم لیں گے۔

.......

/169