ابنا: سعد الفقیہ نے آج ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب میں شہزادہ نایف کی موت کے بعد متعب بن عبداللہ کے گروہ نے ہمہ گير سازشوں کا آغار کردیا ہے۔ سعد الفقیہ نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں کا مقصد جن میں نائب وزیردفاع خالد بن سلطان کو برطرف کیا گيا ہے عبدالعزیز کے بیٹوں کو ہٹاکر دوسرے گروہ کو اقتدار میں لانا ہے۔ الفقیہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عھد شہزادہ سلمان کو آئندہ دنون میں برطرف کردیاجائے گا کیونکہ ہرلمحہ ان کی معزولی کی خبر آسکتی ہے اس طرح متعب بن عبداللہ کے تخت سلطنت پربیٹھنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ سعد الفقیہ نے کہا کہ سعودی عرب میں ظاہری زرق و برق کےبرخلاف عوام کی بڑی تعداد معیشتی مسائل میں مبتلا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے احتجاج کو نظرانداز کرنے کی مذمت کی۔ سعودی عرب کے حکومت کے اس مخالف رہنما نے کہا ہےکہ مغربی ممالک سعودی عرب میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے اسی وجہ سے وہ عوامی تحریک کی حمایت نہيں کررہے ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب مغربی حکام اور میڈیا کے ذمہ داروں کو موٹی موٹی رشوتیں دے کر اپنے ملک کی خبروں کا بائکاٹ کراتا رہتا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں عوام ابتدائي ترین جمہوری حقوق سے بھی محروم ہیں۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464459
آل سعود کی حکومت کے ایک مخالف رہنما نے کہا ہےکہ آل سعود کے شہزادوں میں تخت و تاج کے لئے شدید رسی کشی جاری ہے۔