ابنا: رشا ٹوڈے سے بات چيت کرتے ہوئے اخضر ابراہيمي نے کہا کہ جنيوا دو اجلاس کے جلد از جلد انعقاد کے بارے ميں عالمي سطح پر صلاح و مشورے کا عمل جاري ہے اور اميد ہے کہ يہ اجلاس دو ماہ کے اندر بلايا جاسکے گا۔ شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے نے ايک بار پھر يہ بات زور ديکر کہي کہ شام کے بحران کو فوجي طريقے سے حل کيا جانا ممکن نہيں ہے۔انہوں نے بحران شام کے حل ميں امريکہ اور روس کے کردار کو اہم اور بنيادي قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ عرب ممالک بھي اس حوالے سے مشترکہ موقف اپنائيں گے۔ اخضرابراہيمي نے واضح کيا کہ شام کے بارے ميں ہونے والا جنيوا دو اجلاس ہمہ گير ہوگا اور اس ميں تمام علاقائي اور عالمي فريقوں کو شرکت کي دعوت دي جائے گي۔انہوں نے کہا کہ تمام فريقوں کو اس اجلاس ميں شرکت کي غرض سے خود کو پوري طرح تيار رکھنا چاہيے۔ واضح رہے کہ امريکي وزيرخارجہ جان کيري، روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف اور شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے اپني حاليہ ملاقات ميں اس بات پر اتفاق کيا تھا کہ بحران شام کو پرامن طريقے سے حل کرنے کے لئے سفارتي کوششيں جاري رکھي جائيں۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464416
شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے جنيوا دو کانفرنس کے جلد انعقاد کا عندیہ ظاہر کيا ہے۔