17 ستمبر 2013 - 19:30
وینزویلا کی ایک جیل میں فساد، 16 قیدی ہلاک

وینزویلا کی ایک جیل میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم سولہ قیدیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: وینزویلا کی وزیر جیل اریس ویریلا کے مطابق، ملک کے مغربی شہر میراکیبو میں واقع ایک جیل میں دو مخالف گروہوں کے درمیان لڑائی بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے اور جیل محافظین کی جانب سے اسلحہ اسمگلنگ کرنے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔وینزویلا کی جیلوں میں گنجائش سے تین گنا زیادہ قیدی ہیں اور وہاں کی جیلوں میں فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔اریس ویریلا نے پیر کی رات کو شروع ہونے والے تشدد کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی اور ہلاکت ہو۔وینزویلن پریزن آبزرویٹری کے مطابق ہر سال پانچ سو سے زیادہ لوگ جیلوں میں تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔......./169