17 ستمبر 2013 - 19:30
کیا ایک مرجع سے دوسرے مرجع کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے

- salaam janab jaisa k maine isme 1 jawab ko padha hai k mor k masle mai hum kisi aor marje ki taraf rujoo kar sakte hain to agar hum aga e sistani k muqallid hai aor unhon ne haraam kar dya hai phr kaise rujoo karen wassalam

ابنا: علیکم السلامآپ کے سوال میں اگر کسی دوسرے مرجع کی طرف رجوع حرام ہونا مراد ہے تو اس سلسلے میں شرعی مسئلہ یہ ہے اعلم سے غیر اعلم کی طرف عدول جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تقلید میں غیر اعلم سے اعلم کی طرف عدول واجب جبکہ علمیت میں دو برابر مجتہد کے درمیان عدول جائز ہے۔ لہذا عصر حاضر میں کسی بھی مرجع تقلید کی اعلمیت ثابت نہیں ہے لہذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ مراجع عظام علمیت میں برابر درجہ کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا تمام یا بعض مسائل میں ایک مرجع سے دوسرے مرجع کی طرف رجوع اور عدول کرنا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲