16 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان میں ایک امریکی شہری ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک امریکی شہری اپنی رہائش گاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگيا ہے۔

ابنا: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک امریکی شہری اپنی رہائش گاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگيا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہربن نامی امریکی شہری اپنی رہائش گاہ سیکٹرای سیون میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔ ہربن انجینئرتھا اور ڈیڑھ سال سے پاکستان میں مقیم تھا۔امریکی شہری کی لاش پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمنتقل کردی گئی ہے۔...../169