ابنا: کلارک نے پریس ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ زمین پر امن قائم کرنے والا صرف اقوام متحدہ ہے، یہ دنیا کے تمام لوگوں کی آواز ہے۔ جن ممالک میں بھی ہم نے مداخلت کی ہے وہاں کے لوگوں کے لیے ہم ناکامی اور مشکلات کا سبب بنے ہیں۔امریکہ کی مداخلت غلط طریقہ ہے اور اس کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔کلارک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شام کے لوگوں کی حمایت اور شام میں امریکہ کی فوجی مداخلت کی مخالفت کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے بیروت میں تھے۔امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل نے شام کے خلاف امریکہ کے ممکنہ حملے کی مذمت بھی کی اور کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک میں فوجی مداخلت نا قابل قبول ہے۔کانفرنس کے دوران، تجزیہ کاروں نے شام کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔ ان کا خیال تھا کہ شام کی حکومت امریکہ اور روس کے ما بین ہونے والے معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463857
امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل ریمسی کلارک نے بین الاقوامی برادری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔