ابنا: ضريح مبارک کي چادر اور سبز پرچم تبديلي کي اس قديم اور پروقار تقريب ميں لاکھوں کي تعداد ميں عقيدت مندوں نے شرکت کي۔ حضرت امام رضاعليہ السلام کي ضريح مبارک کي چادر اور پرچم کي تبديلي سال ميں دو مرتبہ انجام پاتي ہے، ايک آپ کے يوم ولادت کے دن دوسرے محرم الحرام کي آمد کے موقع پر جب بارگاہ ملکوتي امام رضا عليہ السلام پر سياہ پرچم نصب کيا جاتا ہے۔مشہد مقدس سے ہمارے نمائندے کے مطابق آسمان ولايت و امامت کے آٹھويں درخشان ستارے حضرت امام رضا عليہ السلام کے يوم ولادت کے موقع پر پورا شہر خوشي اور مسرت ميں ڈوبا ہوا ہے۔ جگہ جگہ رنگ برنگي جھنڈياں لہرا رہي ہيں اور مختلف مقامات پر چراغاني بھي کي جارہي ہے۔ بارگاہ رضوي کو بھي بڑے خوبصورت انداز ميں رنگين قمقموں اور لائٹوں سے سجايا گيا ہے۔بارگاہ رضوي کے تمام صحن زائرين سے بھرے پڑے ہيں اور ہر طرف سے درود سلام اور قصيدہ خواني کی صدائيں سنائي دے رہي ہيں۔ امام رضا عليہ السلام کا يوم ولادت کل گيارہ ذيقعد کو ہے ليکن آپ کا جشن ولادت پور ملک ميں شروع ہوچکا ہے ۔......./169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463711
امام رضا عليہ السلام کے روضہ مبارک کي چادر اور گبند طلائي پر نصب پرچم ايک پروقار تقريب کے دوران تبديل کرديا گيا۔