ابنا: غرب اردن کے فلسطيني نوجوانوں نے فلسطين کے تعلق سے اس چينل کي غلط خبروں اور معاندانہ روش کے خلاف رام اللہ ميں اس کے نمائندہ دفتر کے سامنے احتجاجي مظاہرہ کيا۔ فسلطيني نوجوانوں نے رام اللہ ميں الجزيرہ کا دفتر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ۔ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ مشتعل فلسطيني نوجوان الجزيرہ کے دفتر پر حملہ کرنا چاہتے تھے ليکن فلسطيني انتظاميہ کي پوليس نے انہيں دفتر تک جانے سے روکا اور طاقت کا سہارا ليکے انہيں منتشر کرديا ۔ غزہ پٹي کے فلسطيني بھي الجزيرہ کي فلسطين مخالف روش پر معترض ہيں۔ فلسطيني عوام کے اعتراض کے نتيجے ميں غزہ ميں الجزيرہ کا دفتر بند ہوچکا ہے ۔ مصري نوجوانوں کا بھي کہنا ہے کہ الجزيرہ صيہوني حکومت کے مقاصد کے لئے کام کرتا ہے ۔ انہوں نے بھي الجزيرہ کا دفتر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے ۔ مصري نوجوانوں کا کہنا ہے کہ الجزيرہ مشرق وسطي ميں صيہونيوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے قائم کيا گيا ہے اور اس کي نشريات مصر کے خلاف اور اسرائيل کے فائدے ميں ہوتي ہيں ۔ مصريوں کا کہنا ہے کہ الجزيرہ مصر ميں فتنہ بھڑکانے کا کوئي بھي موقع ہاتھ سے جانے نہيں ديتا اور مصر کے تعلق سے اس کي نشريات تخريبي ہوتي ہيں ۔ شام کے باشندوں کو بھي الجزيرہ کے رويئے پر اعتراض ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ الجزيرہ شام کے واقعات کي صحيح تصوير پيش نہيں کرتا ہے اور شام کے تعلق سے صيہوني حکومت کے مفادات کے لئے کام کرتا ہے ۔ اسي دوران الجزيرہ کي مستعفي اينکر لونا الشبل نے انکشاف کيا ہے کہ الجزيرہ کي اکثر رپورٹيں جعلي ہوتي ہيں ۔انہوں نے بتايا ہے کہ الجزيرہ اور اس جيسے دوسرے چينل خبريں اپنے مالکين کي پاليسيوں کے تحت خاص جہت کے ساتھ تيار کرتے ہيں اور واقعات کو اپنے غلط مقاصد کے تحت بڑھا چڑھا اور اکثر غلط شکل ميں پيش کرتے ہيں ۔ انہوں نے بتايا کہ الجزيرہ ميں نامہ نگاري کے اصولوں اور امانتداري کي پابندي نہيں کي جاتي ۔ الجزيرہ کي مستعفي اينکر لونا الشبل کا کہنا ہے کہ الجزيرہ ان ٹي وي چينلوں ميں سے ہے جو خطے کي اقوام کے خلاف اور مغربي سامراج کے لئے کام کرتے ہيں ۔...../169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463707
الجزيرہ سيٹلائٹ نيوز چينل ہے جس کا مرکز قطر کے دارالحکومت دوحا ميں ہے ۔ اس کي نشريات صيہوني حکومت امريکا اور سعودي عرب کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہوتي ہيں۔