15 ستمبر 2013 - 19:30
شام: باغیوں کا علویوں کو قتل کرنے کا اعتراف

شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مرکزی صوبے حمص کے تین مختلف علاقوں میں علویوں کا قتل عام کیا ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق تکفیری گروہ جبہۃ النصرۃ نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ پانچ دنوں میں صوبہ حمص میں دسیوں علویوں کا قتل عام کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ تین علویوں کو قتل کیا گيا ہے۔ تکفیری دہشتگردوں کےہاتھوں مارے جانے والے افراد میں زیادہ تر خواتيں اور بچے ہیں۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو سب سے زیادہ سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔......./169