14 ستمبر 2013 - 19:30
آل خلیفہ کا تشدد، جمہوریت پر کاری ضرب

بحرین میں عوام نے ایک بار پھر پرامن مظاہرہ کرکے اپنے مطالبات کو دہرایا ہے۔

ابنا: المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ کے بعض مغربی علاقوں میں پرامن مظاہرے جاری ہیں۔ جینوا میں انسانی حقوق کونسل کی جانب سے بحرین میں مظاہرین پر مظالم اور انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی پر بحرینی حکام کی مذمت کے باوجود، اس ملک میں مظاہرین کے خلاف تشدد اور سیاسی بحران کا سلسلہ جاری ہے۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔بحرین کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن احمد الوداعي نے رشیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے تشدد کو جمہوریت کے لئے جاری کوششوں پر کاری ضرب قرار دیا اور کہا کہ یہ تشدد، آمریت کے خلاف تحریک کے مظاہرین اور انقلابیوں کے ارادے کو اور مضبوط کرے گا۔اطلاعات کے مطابق، بحرین کی حکومت، دارالحکومت منامہ سمیت مختلف علاقوں میں بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کرکے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آنے والے انقلاب کے دوران اب تک دسیوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔......./169