12 ستمبر 2013 - 19:30
ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت

ترکي ميں رجب طيب اردوغان حکومت کے خلاف مظاہروں ميں ايک بار پھر شدت آگئي ہے۔

ابنا: گذشتہ کئي دنوں سے جاري حکومت مخالف مظاہروں کا دائرہ اب مزيد کئي صوبوں ميں پھيل گيا ہے - دارالحکومت انقرہ اور اسي طرح استنبول اورانطاکيہ ميں ہونےوالے وسيع مظاہروں کي ايک وجہ ايک نوجوان کي پراسرار ہلاکت بتائي جاتي ہے - بائيس سالہ نوجوان گذشتہ دس ستمبر کو ہتائي شہر ميں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں ہلاک ہوگيا تھا اس نوجوان کي ہلاکت کے بعد پورے ترکي ميں مظاہرے شروع ہوگئے ہيں۔پوليس کا کہنا ہے  کہ نوجوان نے ايک عمارت کي چھت سے خود کو نيچے گراليا تھا جس کے نتيجے ميں اس کي موت ہوئي ہے جبکہ مظاہرين کا کہنا ہے کہ  پوليس نے مذکورہ نوجوان کو براہ راست گولي ماري تھي - مظاہرين وزير اعظم رجب طيب اردوغان کي داخلہ اور خارجہ پاليسيوں پر شديد احتجاج کررہے ہيں - مظاہرين شام کے سلسلے ميں ترک حکومت کي پاليسيوں پر بھي سخت ناراض ہيں۔...../169