12 ستمبر 2013 - 19:30
انتہا پسند تنظیم الشباب کے دو مغربی ارکان ہلاک

صومالیہ میں انتہا پسند تنظیم الشباب کے پاکستانی نژاد برطانوی اور ایک امریکی جنگجو کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ابنا:  عمر حمامی جسے الامریکی اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری  جسے البرطانوی کے نام سے جاتا تھا، الشباب سے اختلاقات کی وجہ سے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے قریب جمعرات کی صبح ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔دونوں انتہا پسند الشباب سے جدا ہونے کے بعد سے چھپتے پھر رہے تھے۔اس سے پہلے بھی الامریکی کی ہلاکت کی خبریں آ چکی ہیں۔امریکہ کی وزارت خارجہ نے مارچ میں الامریکی کو پکڑنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کرنے پر پانچ ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔الامریکی کے ایک جنگجو ساتھی کے مطابق، الشباب کے ارکان مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے ان دو جنگجوؤں کی لاشیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس حملے کا نشانہ بننے والے ایک اور مصری شہری نے الشباب کے سامنے اسلحہ ڈال دیا۔واضح ہو کہ الامریکی اور البرطانوی صومالیہ شہری شیخ حسن اویس کے اتحادی تھے جو جون میں الشباب سے علیحیدہ ہوئے تھے۔......./169