ابنا: اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے آج صبح نابلس، جنین اور بیت لحم سمیت دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پرحملہ کیا اور نہتے فلسطینیوں پر تشدد بھی کیا۔اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی فوجی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 16 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔ صہیونی فوجیوں نے گزشتہ روز بھی الخلیل شہر سمیت دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تھا اور 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ واضخ رہے کہ اس وقت صہیونی ریاست کی جیلوں میں 5 ہزار سے زیادہ فلسطینی قید ہیں جن کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462010
صہیونی فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 16 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔