10 ستمبر 2013 - 19:30
عراق میں فوجی کاروائی، کئی دہشتگرد گرفتار

عراق کے سيکورٹي اداروں نے شام کے لئے اسلحہ کي اسمگلنگ کرنے والے دس مسلح افراد سميت تيس دہشتگردوں کو گرفتار کرليا ہے ۔

ابنا: عراقي ذرائع نے بتايا ہے کہ دس مسلح افراد کو اس وقت گرفتار کرليا گيا جب وہ سرحدي علاقے طاش سے فري سيرين آرمي نامي دہشتگرد گروپ کے لئے اسلحہ اسمگل کرنے کي کوشش کر رہے تھے۔ ان لوگوں کے قبضے سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔ عراقي سيکورٹي فورس نے تين دہشتگردوں کو سرحدي علاقے حميرہ ميں ان کے خفيہ ٹھکانوں سے گرفتار کيا ہے جس کے دوران بھاري مقدار ميں اسلحہ بھي برآمد کيا گيا۔ايک اور اطلاع کے مطابق پوليس نے جنوب مغربي بغداد ميں دہشتگردوں کے دو خفيہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد ان پر چھاپہ مارا  اور چودہ دہشتگردوں کو گرفتار کيا ہے۔ گرفتار ہونے والوں ميں عراقي رکن پارليمان کاظمي شمري پر ناکام قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھي شامل ہے۔ بغداد کے حي عور اور ذي قار کے علاقے ناصريہ ميں بھي عراقي پوليس نے کاروائي کرکے دو يرغماليوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے۔ اس کاروائي کے دوران پانچ اغواکاروں کو گرفتار بھي کيا گيا ہے۔ درايں اثنا عراقي پوليس کے ذرائع نے بتايا ہے کہ شمالي عراق کے شہر کرکوک سے القاعدہ کے مالي امور کے انچارج فيصل جاسم کوبھي گرفتار کر ليا گيا ہے۔......./169