ابنا: انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آکویو جوہری بجلی گھر کی تعمیر کے مشترکہ پروجیکٹ کا کام متاثر نہیں ہوگا۔ ترکی کے وزیر توانائی نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو سیاسی رنگ نہیں دیں گے اور جوہری بجلی گھر پر کسی بھی سیاسی واقعہ سے اثر نہیں پڑے گا۔ تانر یلدیز کا کہنا تھا کہ ترکی 2019 تک شعبہ توانائی میں جو مقاصد پورے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ان کے حصول کے لئے اقدامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقے میں جوہری بجلی گھر کی تعمیر میں روس- ترکی تعاون سے متعلق سجمھوتے پر دستخط 2010 میں کئے گئے تھے۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461908
ترکی کے وزیر توانائی تانر یلدیز نے اعلان کیا ہے کہ مسئلہ شام پر ترکی اور روس کے درمیان موجود سیاسی اختلافات، دونوں ممالک کے تعلقات میں متاثر نہیں ہوں گے۔