9 ستمبر 2013 - 19:30
شام کی حمایت جاری رہے گی:ایران کے نائب صدر

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ مزاحمت کے مرکز خاص طور پر شام کی حمایت جاری رہے گي۔

ابنا:ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی سے ٹیلیفونی گفتگو میں، دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں شام کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے پر نئی حکومت کے عزم پر تاکید کی۔اس ٹیلیفونی گفتگو میں شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے بھی سیاسی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں شام کی پھرپور حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شام کے دوستوں خاص طور پر ایران کی حمایت سے شام کی حکومت اور عوام، بحران پر قابو پاکر کامیابی کا جشن منائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242