ابنا: روس کي ہنگامي حالت کي وزارت کے ترجمان آئرينا روسيوس نے اعلان کيا ہے کہ شام سے روس اور مشترکہ مفاد تنظيم سي آئي ايس کے رکن ملکوں کے ستر شہريوں کو ايک روسي طيارے کے ذريعے شام سے نکال ليا گيا ہے ۔ روس نے ان باشندوں کو لانے کے لئے آئي ايل چھہتر نوعيت کا ايک طيارہ اتوار کو دمشق بھيجا تھا ۔ تقريبا نوے خواتين اور بچے اگست کے مہينے ميں بھي ايک روسي طيارے کے ذريعے دمشق سے ماسکو ليجائے گئے تھے ۔ روس کي ہنگامي حالت کي وزارت نے اس سے پہلے اعلان کيا تھا کہ روس اور مشترکہ مفاد تنظيم سي آئي ايس کے سات سو تيس باشندوں کو شام سے نکالا جاچکا ہے ۔......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461153
روس اور مشترکہ مفاد تنظيم کے رکن ملکوں کے ستر باشندوں کو شام سے نکال ليا گيا ہے ۔