ابنا: مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے ساتھ رفاہ سرحدی کراسنگ کوغیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کراسنگ دونوں سمتوں میں بند رہے گی۔مصر کے سیکورٹی حکام کے مطابق، سینا میں کشیدہ صورت حال اور شورش زدہ خطے میں بڑے پیمانے پر مصر کے فوجی آپریشن کی وجہ سے سرحد بند کر دی گئی ہے.غزہ میں حماس کے حکام نے کہا ہے کہ مصری حکام نے کراسنگ بند کرنے کے فیصلہ سے فلسطینی انتظامیہ کو مطلع کر دیا تھا.رفاہ کراسنگ ڈائرکٹر کا کہنا تھا کہ مصر کی جانب سے سرحد پر سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے روزانہ کراسنگ عبور کرنے والے مسافروں کی تعداد تیزی سے گھٹ کر 1200 سے صرف 300 رہ گئی تھی۔ غزہ کی پٹی کے ساتھ رفاہ بارڈر کراسنگ کے بند ہونے کے اعلان سے محصور غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ مصری حکام کے اس فیصلہ سے فلسطینی عوام کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔ واضح ہو کہ فلسطینی عوام اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بڑی حد تک اس کراسنگ پر انحصار کرتے ہیں۔......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461140
مصر کے حکام نے ملک بھر میں سکیورٹی کی دگرگوں صورتحال کے مد نظر صیہونی حکومت کی جانب سے محاصرہ شدہ غزہ کے لئے جانے والی اہم کراسنگ کو بند کردیا ہے۔