ابنا: انہوں نے جی ٹوینٹی میں شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملاقات کے بعد اس موقف کا اظہار کیا کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر شام پر فوجی حملہ کیا گیا تو اس مسئلہ کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کا امکان ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طریقوں کے بجائے فوجی طاقت کے استعمال کو ترجیح دیا جانا قطعی نامناسب ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ شام میں مبنیہ کیمیائی حملوں کی تفتیش کرنے والے اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے پہلے ہی حملوں کے ذمہ داروں کے بارے میں حمتی فیصلہ کر چکا ہے۔......./169
7 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460788
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے کہا کہ شام پر فوجی حملے سے مسئلے کے سیاسی حل کا امکان ختم ہوجائے گا۔