ابنا: الیوم السابع ویب سائٹ نے لیبیا کے جنوبی شہر الکفرۃ کے سکیوریٹی انچارج بورفیق کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس شہر میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس سے پانچ سو لاشیں نکالی گئي ہیں۔ بورفیق نے کہا کہ ان پانچ سو افراد کو اس شہر کے شمالی علاقے میں لیبیا اور چاڈ کی جنگ کے دوران قتل کیا گيا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چاڈ کی فوج نے الکفرۃ کی فوجی چھاؤنی کا تین دنوں تک محاصرہ کرلیا تھا جس کے بعد لیبیا کے فوجیوں نے ہتھیار ڈال دئیے تھے جنہیں بعد میں قتل کردیا گيا اور قذافی نے اپنے ان فوجیوں کو بچانے کے لئےکوئي قدم نہیں اٹھایا تھا۔ ان فوجیوں کے قتل عام کے بعد قذافی کے کارندوں نے انہیں اجتماعی قبر میں دفن کردیا۔ لیبیا اور چاڈ کے درمیان انیس سو اٹہتر سے انیس سو اٹھاسی تک جنگ جاری تھی۔ لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر شمالی چاڈ کے علاقے اوزو کو لیبیا کاحصہ سمجھتا تھا جس پرقبضہ کرنے کےلئے اس نے چاڈ سے جنگ کی تھی۔......../169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460371
لیبیا کے جنوبی علاقے میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں سے پانچ سو لاشیں برآمد ہوئي ہیں۔