ابنا: آئی اے ای اے نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ اسے روس کی یہ درخواست موصول ہوئی ہے اور وہ اس سلسلے میں اقدام کرے گی۔ آئی اے ای اے کے ترجمان تھیوڈر نے کہا کہ روس نے درخواست کی ہے کہ شام پر فوجی حملے اور اس کے ایٹمی بجلی گھر کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ، شام کی حکومت پر اس بات کا الزام عائد کرکے کہ اس نے شامی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں اس ملک کی بشر اسد حکومت کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ شام کی حکومت نے امریکہ کا الزام مسترد کرتے ہوئے اس سلسلے میں منصفانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاہم فوجی حملے کی دھمکی پر در عمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائیگا۔ دوسری جانب دنیا کے بیشتر ممالک بھی شام کے خلاف فوجی کاروائی کئے جانے کے سخت خلاف ہیں۔......./169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460264
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے شام پر حملے کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے روس کی درخواست منظور کر لی۔