ابنا: جنرل حسین دھقان نے آج صحافیوں سے گفتگو میں شام پر امریکہ ممکنہ حملوں کے بارے میں کہا کہ علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگي سے بحران میں شدت آئے گي اور یہ بحران سارے علاقے میں پھیل جائے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ امریکہ کو آج بھی افغانستان اور عراق میں شدید مسائل کا سامنا ہے اور اگر امریکہ نے شام پرحملہ کیا تو جنگ کو ختم کرنا اس کے بس میں نہ ہوگا۔ انہوں نے اس الزام کی تردید کرتےہوئے ایران شام کو فوجی ساز وسامان اور ہتھیار دے رہا ہے کہا کہ شام کو فوجي ساز و سامان کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے پاس ضروری سازو سامان موجود ہے۔
.......
/169