اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز میں واقع اسٹیڈیم روڈ پر سپاہ صحابہ نے بحریہ فوج کے شیعہ کیپٹن ندیم احمد کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر کے انہیں شہید جبکہ ان کی بیوی بنت زہرا کو زخمی کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مطابق شہید ندیم اپنی بیوی کے ساتھ گاڑی میں تھے کہ گھات لگائے بیٹھے ملک دشمن سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ کیپٹن ندیم احمد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ انکی بیوی شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 3 شیعہ نیول افسروں کو کالعدم سپاہ صحابہ اپنی گولیوں کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اپنی ملک دشمنی کا ثبوت دے چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459427
کراچی کے علاقے کارساز میں واقع اسٹیدیم روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ نے بحریہ فوج کے افسر کیپٹن ندیم احمد کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔