اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں مسلح افراد نے دو گھروں پر فائرنگ کر کے پانچ بچوں سمیت ۱۱ افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ ۶ افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے بغداد کےجنوب میں واقع الطیفیہ کے علاقے میں ۵ بچوں، تین عورتوں اور تین مردوں کو شہید کر دیا ہے۔عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج شمال بغداد کے علاقے الطارمیہ میں تین بم دھماکے ہوئے ہیں۔دھشتگردوں کے ذریعے اس بم دھماکے میں ۱۲ عراقی فوجی جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ شب بغداد کے مختلف علاقوں میں ۱۱ کار بم دھماکوں میں کم سے کم ۶۰ افراد جانبحق اور ۱۰۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459343
جنوب بغداد میں مسلح افراد نے دو گھروں پر فائرنگ کر کے ۵ بچوں سمیت ۱۱ افراد کو شہید کر دیا ہے۔