2 ستمبر 2013 - 19:30
شام میں عورتوں نے دھشتگردوں کے مقابلے میں اسلحہ اٹھا لیا+تصاویر

شام میں کرد عورتوں نے فوجی ٹریننگ حاصل کر کے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے اسلحہ اٹھا لیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں کُرد قبیلوں نے اپنی خواتین کے ایک گروہ کو فوجی ٹریننگ دے کر دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر دیا ہے۔شام کے شہر ’’فامشلی‘‘ میں عورتوں نے فوجی تربیت حاصل کر کے بشار الاسد کی حکومت کی حمایت اور دھشتگردوں کو ملک سے نابود کرنے کا عزم کیا ہے۔عورتوں کے اس گروہ کو کلاشنکوف کے ذریعے گولی چلانے، بم مارنے اور دشمن پر قابو پانے جیسی فوجی ٹیکنیکیوں کی تعلیم دے کر انہیں دشمن کے مد مقابل لڑنے کے لیے تیار کر دیا گیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲