2 ستمبر 2013 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نےفیگارو کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل پر حملے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران میں کئی کھلاڑی ملوث ہیں جن ایک اسرائیل بھی ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے فرانسیسی اخبار فیگارو کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل پر حملے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران میں کئی کھلاڑی ملوث ہیں جن ایک اسرائیل بھی ہے۔ نامہ نگار نے بشار اسد سے اسرائیل پر حملے کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا شام کے اہداف میں ایک ہدف اسرائیل بھی ہے ؟ شامی صدر نے کہا کہ کیا میں تمہیں اپنے دفاعی امور کے بارے میں تمہیں بتا دوں ایسا منطقی نہیں ہے البتہ اسرائیل بھی شام کے بحران میں بازی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام پر مسلط کردہ ممکنہ جنگ کا دائرہ شام تک محدود نہیں رہے اور شام پر مسلط کردہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

.....

/169