ابنا: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی لندن میں رہائش گاہ کے سامنے سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ اورامریکا مشرق وسطیٰ کی جان چھوڑدیں اور خطے کو نئی جنگ میں نہ دھکیلیں۔ مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ برطانوی حکومت شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے امریکا کا ساتھ دے رہی ہے تاہم مظاہرین کا کہناتھاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ حکومت کی تبدیلی کے پیچھے مقاصد کیاہیں اور کس بنیادپر شام کے شہریوں کو قربان کیاجارہاہے۔
















.....
/169