30 اگست 2013 - 19:30
امریکا شام کے خلاف اکیلے ہی کارروائی کے لیے تیار

واشنگٹن…شا م میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق صورتحال سنبھل نہ سکی ، اقوا م متحدہ آئندہ ہفتے رپورٹ جاری کرے گی،

ابنا: دوسری جانب عالمی برادری شام کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے بیتاب ہے،فلپائن کے دورے پر موجودامریکا کی وزیر دفاع چک ہیگل کاکہناہے کہ امریکا اب بھی اتحادیویں کا منتظر ہے اور چاہتا ہے کہ شام کے خلاف کارروائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کرے۔امریکا کے شام مخالف کارروائی کے خلاف درجنوں افراد نے وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ گزشتہ روزشام کے خلاف کارروائی میں برطانوی شرکت سے متعلق حکومتی قرارداد برطانوی پارلے منٹ نے مسترد کردی۔جاپان کہتا ہے کسی صورت بھی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کی ہدایت کردی ، توقع ہے کہ اقوام متحدہ آئندہ ہفتے اپنی رپورٹ جاری کریں۔

.......

/169