ابنا: شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کی بات چیت پھر ناکام ہو گئی ہے۔ امریکا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام پر تنہا بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں ایک دن پہلے برطانیہ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد عوام کے تحفظ کے لیے شامی حکومت کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ دو دن کی گرما گرم بحث کے بعد بھی شام کے خلاف طاقت کے ممکنہ استعمال پر اتفاق نہ ہو سکا۔ روس کی جانب سے قرارداد کی بھرپور مزاحمت کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ شام میں زہریلی گیس کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم اپنا مشن مکمل کر کے ہفتے کو شام سے واپس چلی جائے گی۔ بان کی مون نے آسٹریا کے صدر سے ملاقات میں شام کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457325
شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کی بات چیت پھر ناکام ہو گئی ہے۔