28 اگست 2013 - 19:30
پاکستان کا شام کے خلاف فوجی کاروائی پر انتباہ

پاکستان نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: پاکستان نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے تر جمان اعزاز احمد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں تاہم شام کے تمام معاملات، مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہیئں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک، شام کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے ۔ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ شام کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار اور شام کی سا لمیت اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲