ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور برطانیہ پر زوردیا ہے کہ وہ بغیر کسی شواہد اور سکیورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے باز رہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل فوجی کارروائی میں نہیں ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات منظر پر آنے سے پہلے شام پر حملہ غلط اور تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
.......
/169