ابنا: وزارت خارجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے ڈائریکٹر عباس عراقچي نے آج ہندوستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلا کر ایران اور ہندوستان کی دوستی پر زور دیتے ہوئے اس ملک میں روکے گئے ایران کے ديانتے نامی جہاز کے تناظر میں حکومت ہند کی جانب سے کی جانے والے کوششوں کی تفصیلات طلب کیں۔یاد رہے کہ ایران کے ديانتے نامی جہاز کو نامعلوم وجوہات کے تحت ڈیڑھ سال سے بھارت کے مدرا پورٹ پر روک لیا گیا ہے اور تقریبا نو ماہ سے جہاز کے عملے کو جہاز سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی و جسمانی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔
.......
/169