ابنا: ذرائع کے مطابق یہ چھاپے شاہ لطیف ٹاون، لانڈھی، قائد آباد، ملیر، سعود آباد، ماڈل کالونی، کھارادر، گارڈن، میٹھا در اور لیاری کے علاقوں میں مارے گئے۔ گرفتار شدہ افراد میں متحدہ قومی مومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن، ذمہ داران اور تنظیمی رہنما شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشوں اور دستی بموں سے حملوں کا سلسلہ گذشتہ روز بحی بھی جاری رہا۔ پر تشدد واقعات میں کل رات 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
.......
/169