27 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان نے لگایا پاکستان پر الزام

ہندوستان کي فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمير کنٹرول لائن پر ايک بار پھر فائرنگ ہوئي ہےـ

ابنا: ترجمان کے مطابق جنگ بندي کي يہ خلاف ورزي پونچھ سيکٹر ميں ہوئي ہےـ ہندوستان کي فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ منگل کے روز پاکستاني فوج نے ہلکے خودکار ہتھياروں سے ہندوستاني فوج کي چوکيوں پر حملہ کياـ منگل کے روز دونوں ملکوں کي افواج کے درميان کنٹرول لائن پر لگاتار اٹھارہويں دن فائرنگ ہوئي ہےـ دونوں ممالک ايک دوسرے پر جنگ بندي کي خلاف ورزي کا الزام لگا رہے ہيں۔

.......

/169