ابنا: روسی خبر رساں ایجینسی اتارتاس نے نیٹو کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہ تنظیم شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں ہنگامی اجلاسے کرنے جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق، 29 اگست کو یہ اجلاس منعقد ہوگا جو مختصر ہوگا۔ نیٹو کے اس ہنگامی اجلاس کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب قبل از ایں امریکا اور برطانیہ نے شام کے داخلی امور میں اپنی مداخلت پسندانہ پالیسی کے تناظر میں علاقے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 21 اگست کو دمشق کے کئی مضافاتی علاقوں پو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگرودں نے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کئے لیکن مغربی ممالک نے ان حملوں کا الزام حکومت شام پر لگایا ہے جبکہ 19 مارچ کو حلب کے خان العسل میں ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے حملےکی تحقیق کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم شام میں موجود ہے اور اقوام متحدہ کے وفد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مغربی ممالک اور ان کے زیر اثر میڈیا، بغیر کوئی ثبوت پیش کئے شام کی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگا رہے ہیں۔
.......
/169