26 اگست 2013 - 19:30
سازباز مذاکرات ، حماس کی نکتہ چینی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ساز باز مذاکرات منسوخ کئے جانے کے بارے میں فلسطینی انتظامیہ کے جھوٹے دعوے پر نکتہ چینی کی ہے ۔

ابنا: فلسطین کی اسلامی  مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ساز باز مذاکرات منسوخ کئے جانے کے بارے میں فلسطینی انتظامیہ کے جھوٹے  دعوے پر نکتہ چینی کی ہے ۔ فلسطین کی اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے آج اعلان کیا کہ سازباز مذاکرات کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی منسوخی کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کا جھوٹادعوی، فلسطینی شہداء کے خون کی بے احترامی کی علامت ہے ۔واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قلندیا کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطینیوں کی شہادت اور کم از کم بیس افراد کے زخمی ہونے کے بعد فلسطینی انتظامیہ نے عوام کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے اعلان کیا ہے کہ اس نے آئندہ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا ہے ۔ جب کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ماری حارف نے ان مذاکرات کی منسوخی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ مذاکرات جاری رکھنے کے سلسلے میں کوئی تاریخ معین نہيں ہے تاہم مذاکرات کا انجام پانا حتمی اور یقینی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲